اشتعال انگیز چاکنگ‘ عالمگیر خان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ


کراچی (نیوز رپورٹر)ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کے مقدمہ میں  پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست پر سیشن کورٹ شرقی نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔  وکیل عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ مقدمے کا کوئی چشم دید گواہ نہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ویڈیو ثبوت بھی نظر انداز نہیں ہو سکتا۔  وکیل ملزم عالمگیر خان نے جواب دیا کہ اس ویڈیو میں بھی کسی ادارے کا نام نہیں ہے ۔ اسی مقدمے میں عبوری ضمانت پر  ہیں۔  پولیس کے مطابق عالمگیر خان ودیگر نے گلشن اقبال میں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز چاکنگ کی۔ مقدمہ میں پی ٹی آئی کے عالمگیر سمیت دیگر کو نامز کیا گیا ہے۔ ملزم  عالمگیر کا درخواست موقف ہے کہ  پولیس میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ قائم کیا گیا، مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن