کراچی (نیوز رپورٹر)اختیارات کے ناجائزاستعمال اور نجی کمپنی کوفائدہ پہنچانے کے مقدمہ میں سابق وفاقی وزیرخزانہ حفیظ شیخ نیب کورٹ کراچی میںاپنے وکیل فیصل صدیقی کے ہمراہ نیب کورٹ کراچی میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت حفیظ شیخ نے نیب کورٹ کے دائرہ اختیار کوچیلنج کردیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد نیب کورٹ کو ریفرنس کی سماعت کااختیارنہیں رہا لہذاریفرنس سماعت روک دی جائے۔عدالت نے ملزم کی درخواست پرنیب پراسیکیوٹرکو25جون کیلے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد گذشتہ روزنیب کورٹ میں سرینڈرکیاتھا۔ نیب کورٹ نے بھی سابق وفاقی وزیرخزانہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی تھی۔ سابق وزیرخزانہ پرالزام ہے کہ انھوں نے بطور وزیرخزانہ اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے ایک نجی کمپنی کواربوں روپے کافائدہ پہنچایا۔