کشمیریوں پربھارتی مظالم پرعالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے:افتخار حسین

May 29, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مذہبی سکالر و مداح اہلبیت میاں افتخار حسین جالندھری نے بھارتی عدالت کی طرف سے کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کو دی جانیوالی سزا کو مسترد کرتے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں اور بھارتی فوج کے بعد بھارتی عدلیہ نے بھی اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے اب اقوام عالم پر واضح ہوجانا چاہئے کہ بھارت میں نظام عدم کس طرح مکمل طور پر مفلو ج ہے اور بھارتی حکومت کی ایماء و منشاء کے تحت عدالتیں فیصلے سناتی ہیں اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ کشمیریوں پربھارتی مظالم پرعالمی ادروںکی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔

مزیدخبریں