گوجرانوا لہ (نمائندہ خصوصی) سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک دیو جی کے ہاتھوں لکھی قدیمی کتاب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے سکھ برادری کے حوالے کر دی ، ڈسٹرکٹ بار کے ممبر چوہدری نوید گجر ایڈووکیٹ کے پاس موجود زعفران اور سونے کے پانی سے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے ہاتھوں لکھی قدیمی کتاب موجود تھی جسے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ہال میں لایا گیا صدر بار عبدالستار اعوان ، ممبر چوہدری نوید گجر ودیگر رجیم نے بار ہال میں سکھ برادری کو مدعو کیا جس میں مہندر پال سنگھ ایم پی اے کی قیادت میں وفد گرو گرنتھ صاحب ننکانہ صاحب سے آیا جہاں کتاب کو صدر بار اور نوید چوہدری نے سکھ برادری کے وفد کے حوالے کر دیا اس موقع پر سکھ برادری کے وفد نے نوید گجر ، صدر بار عبدلستار اعوان سمیت دیگر بار کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوید گجر اور بار ہال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بابا گرونانک دیو جی کے ہاتھوں لکھی قدیمی کتاب کو ہمارے حوالے کیا یہ سکھ مسلم دوستی کی سب سے بڑی مثال ہے آخر میں انہوں نے کتاب وصول کرتے ہوئے پاکستان زندہ بار سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے ۔