ایٹمی طاقت بننے کے24برس مکمل، ملک کی سلامتی، خوشحالی کیلئے دعائیں 

May 29, 2022

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے24برس مکمل ہونے پر سابقہ ایم پی اے راجہ محمد حنیف کے مرکزی آفس میں حاجی پرویز خان ، صابر صدیقی ، راجہ اکرام ،ملک ذیشان ،خالد سعید بٹ، چوہدری ندیم ،نوید شاہ ، راجہ جبران ، عبد الغیوربٹ ،چوہدری نعیم ،ڈاکٹر مقبول احمدخان ، اکرام گوشی ،ملک وسیم ،سجاد بھٹی ، ظہوربھٹی ، عامر میر، مسکین عباسی ، چوہدری راشد ،شیخ بابر ،راجہ حسن ، سابقہ ایم پی اے تحسین فواد ،شمینہ شعیب ، رخسانہ نازی و دیگریوم تکبیر کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر سابقہ ایم پی اے راجہ محمد حنیف نے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی،24برس قبل 28مئی 1998ءکو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

مزیدخبریں