ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) ڈسڑکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے بلدیاتی انتخابات میں امن امان کی بحالی حکومتی اور متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشمکش کے پیش نظر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر ریونیو میر سکند رخان عمرانی صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمد خان لہڑی سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفورلہڑی میر محمد صادق عمرانی میر عبدالماجد خان ابڑو میر شوکت خان بنگلزئی میر محمد امین عمرانی بابا غلام رسول عمرانی میر علی حسن منجھو میر بلال خان عمرانی میر محمد وارث ابڑو میر محمد آصف لہڑی سخی عبدالروف لہڑی میر محمد اکبر عمرانی میر صفدر خان عمرانی میر غلام نبی عمرانی میر جعفر کریم بھنگر ماما واحد بخش بنگلزئی سومر خان منگریو میر رضا عی عمرانی میر طلال خان منجھو سمیت سولہ افراد کے خلاف خلاف ڈی آر او نصیرآباد نے ما سوائے ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے بعد گھروں میں نظر بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے عملدر آمد کیلئے ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کو خط لکھ دیا ۔متحدہ اپوزیش کی جانب سے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے خط کو دھاندلی کی پہلی سیڑھی قرار دے دیا۔
بلدیاتی انتخابات پرحکومتی اوراپوزیشن کشمکش،ڈی سی نصیرآباد 2صوبائی وزیروں سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کردیئے
May 29, 2022