بہاولپور( نمائندہ نوائے وقت ) یوم تکبیر کے موقع پر ملک کو ایٹمی قوت بنانے بارے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کارکنان میں گزشتہ روز مقابلہ بازی جاری رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے جیالے ایٹم بم بنانے اور ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو دیتے رہے جبکہ ن لیگ کے کارکنان میاں نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پوسٹیں اپلوڈ اور شئیر کرتے رہے۔ عام شہریوں نے ایٹم بم کی بنیاد رکھنے پر ذولفقار علی بھٹو ، ایٹم بم تیار کرنے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم جبکہ ایٹمی دھماکے کرنے پر میاں نواز شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
یوم تکبیر پر پی پی اور ن لیگ کے کارکنوں میںمقابلہ بازی
May 29, 2022