پیٹرول کی قیمتوںمیں اضافے  کیخلاف آج مظاہرہ کیا جائے گا 

میرپورخاص (  بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت آج  بروز اتوار دن ساڑھے گیارہ بجے میرپورخاص پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے سے مقامی ذمہ داران خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی میرپورخاص محمد رفیق چوہان نے میرپورخاص کی غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حکومت کی آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر پٹرولیم مصنوعات کی میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اس پرامن احتجاج میں شریک ہوکر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کریں۔

ای پیپر دی نیشن