حیدرآباد( نامہ نگار) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5018ء میگا واٹ تک پہنچ گیا جس سے شہروں اور دیہات میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19982میگا واٹ اور طلب 25ہزار میگا واٹ رہی، شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 8 سے10گھنٹے جبکہ دیہات اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں 14سے16گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری رہی۔