فارمیسی،سینٹری سٹور سے ڈاکو لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار،متاثرین کا احتجاج  

 میاں چنوں،خانیوال،بورے والا،کوٹ ادو ( خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت،تحصیل رپورٹر)فارمیسی،سینٹری سٹور سے ڈاکو  لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار،متاثرین کا  احتجاج ۔میاں چنوں سے خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت کے مطابق  جی ٹی روڈ پر تحصیل ہسپتال کے سامنے تھانہ سٹی سے چند میٹر کے فاصلے پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر عثمان فارمیسی کے سے 70 ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ڈکیتی کرتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے ۔خانیوال سے خبرنگار کے مطابق ڈی ایس پی آفس کبیر والا کے سامنے حسن سینٹری سٹور سے لاکھوں نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ متاثرین نے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا اور ملتان روڈ بند کر دیا۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت کے مطابق غضنفر عباس سکنہ 295ای بی سے ڈاکوئوں نے 35ہزار نقدی اور موبائل فون لے گئے، خاور مجید ، محمد انور ، فیصل حسن کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، نامعلوم چور تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں واقع پائپ فیکٹر ی میں نصب سولر پلیٹیں چوری کر کے فرا رہو گئے۔کوٹ ادو سے خبرنگار کے مطابق وارڈ نمبر 14 بی کے مدثر شفیق سپل ، پتی دایہ چوکھا کے دودھ فروش،چک نمبر 521 ڈی اے کے غلام شبیر کھوسہ کی موٹرسائیکل  چوری ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن