اسلام آباد(خبر گار)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و مسلم لیگ(ن) اسلام آباد ٹریڈرزونگ کے صدرجمشیداخترشیخ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلا ناچاہتی ہے،عمران نیازی نے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کرکے ملک میں افراتفری پھیلانے کیلئے اسلام آباد پر چڑھائی کی تھی،عوام نے عمران نیازی کے مارچ کومسترد کردیاہے،عوام جانناچاہتی ہے کہ انہوںنے اپنے چارسالہ دور اقتدار میں سوائے مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کے کیادیا۔
انہوںنے کہاکہ عمران نیازی ملک کو انتشار او رفتنہ بازی کی سیاست میں الجھا کر نہ جانے کیا حاصل کرنا چاہتاہے، اس شخص نے عین کشمیری لیڈر یاسین ملک کی سزا سنانے کے دن یہ فسادی لانگ مارچ کرکے پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کوخوش کرنے کی کوشش کی ہے،مسلم لیگی رہنماجمشیداخترشیخ نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے25مئی کے ناکام لانگ مارچ سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام اب ان کومستردکرچکی ہے،پاکستان کی عوام قائد میاں نوازشریف کی قیادت اور وزیراعظم میاں شہبازشریف کے ویڑن خوشحال ،خوددار ،خودمختار پاکستان دیکھناچاہتے ہیں،دھرنوں جلسوں کے تسلسل سے کمزور ملکی معیشت مزید بحرانوں میں الجھ جائے گی۔
۔
عوام نے عمران نیازی کے مارچ کومسترد کردیا، جمشیداخترشیخ
May 29, 2022