ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے5 لاکھ سمگل شدہ سگریٹ قبضہ میں لیے،بلال اعظم

May 29, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار )ورلڈ ٹوبیکو سے کے حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس  میں پانچ لاکھ سے زائد سگریٹس اور بڑی تعداد میں شیشہ کو تلف کیا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام ٹوبیکو سیلرز کی ایکسائز اسلام آباد میں کمپیوٹرائز رجسٹریشن کر رہے ہیں، رجسٹریشن کے بعد انھیں قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنا ہو گا،کم سن افراد کو سگریٹ فروخت نہیں کیے جا سکتے ،سکول اور کالج کی حدود میں سگریٹ فروخت نہیں کیے جا سکتے۔
 غیر ملکی سگریٹ فروخت نہیں کیے جا سکتے ،اسلام آباد میں 537 مقامات سموک فری زون ہیں ،اسلام آباد میں پبلک پارکس، ہائی رائز بلڈنگز، ہوٹلز ، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس بھی سموک فری مقامات میں شامل ہیںڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو ٹو بیکو فری کرنے کی کوشش ہے سمگل شدہ سگریٹس کے خلاف ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ آپریشن کیاپانچ لاکھ سے زائد سمگل شدہ  سگریٹ قبضے میں لیے گئے اسلام آباد میں سکولوں اور کالجوں کے قریب سگریٹ کی فروخت کو مکمل کنٹرول کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اسلام آباد کے بعد دوسرے صوبے بھی ٹوبیکو وینڈر ایکٹ لا رہے ہیںمعاشرے کو ٹوبیکو فری کرنے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
۔۔

مزیدخبریں