اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا غیر جمہوری اقدام: مسز شاہدہ احمد

May 29, 2022

خانیوال( خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ امپورٹڈحکومت کے اقتدار میں آتے ہی ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا غیر جمہوری اقدامات ہیں انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈحکومت  کا یہی بنیادی ایجنڈا ہے شروع دن سے ہی خلاف تھے وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی قبول کر کے  اقتدار حاصل کرنے والوں نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا انہیں عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں۔

مزیدخبریں