میلسی (تحصیل رپورٹر ) سابق صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی کہا ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت نے فاشزم کی انتہا کر دی ہے پہلے لاکھوں ورکرز پرملک بھر میں ٹییر گیس۔مخصوص مبینہ کیمیکلز چھڑکنے اور تشدد کر کے لانگ مارچ کو خود خونی مارچ کا نقشہ دیا اور اب پارٹی کے چیئرمین عمران خان سمیت سرکردہ رہنماؤں کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے حکم کو ایک پاکستانی قانون پسند شہری کی طرح اہمیت دی اور اپنے ورکرز کی دھرنے کی خواہش کے باوجود لا نگ مارچ ختم کر کے پرامن طور پرواپس چلے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل میلسی کے کوآرڈینیٹر وسیم احمد شیخ‘ضلعی جنرل سکرٹری سلمان خان بھابھہ‘ انصاف لائرز فورم میلسی کے صدر ناصر ممتاز خیر پوری ایڈوکیٹ حیدر خان دیگر رہنما موجود تھے۔
نام نہاد جمہوری حکومت نے فاشزم کی انتہا کر دی: جہانزیب کھچی
May 29, 2022