اسلام آباد(خبر نگار)سلام آباد کے سابق ڈپٹی میئر مسلم لیگ نون کے رہنما سید ذیشان نقوی نے کہا کہ مسلم لیگ نون وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی کوششوں اور جرات مندانہ فیصلوں سے پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی جوہری طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ہمارے عظیم قائد نواز شریف نے مادر وطن کو ناقابل تسخیر بنایا۔ آج کسی کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ۔ملک کی سلامتی کے لیے جوہری صلاحیتوں کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ انتہائی دانشمندانہ اور حالات کے عین متقاضی تھا۔