ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے قوانین پر عمل کیا جائے، ڈاکٹر عبدالصمد

May 29, 2022

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کیلئے روڈ سیفٹی کونسل آف پاکستان حرکت میں آگیا ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے تعاون سے بارہ کہو کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا،روڈ سیفٹی کونسل آف پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالصمداور چیئرمین عرفان احمد نے لیکچر دیا،مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے قوانین پر عمل کریں ،اشاروں کا احترام ،لائن کی پابندی, سیٹ بیلٹ سمیت قوانین پر عمل پیرا ہوکر اپنی اور روڈ پر چلنے والے دیگر افراد کی زندگی کو بچایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں