آبادی میں وسائل سے متضاد اضافہ ملکی ترقی میں رکاوٹ : سی ای او ہیلتھ

May 29, 2022

وہاڑی(نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام صحافیوں اور کالم نویسوں کا تربیتی سیشن ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ریسورس سنٹر میں منعقد ہوا۔ تربیتی سیشن میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ میاں نعیم عاصم، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری عاصم ہدایت، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد انور، صحافیوں ا ور کالم نویسوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن میں بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام میں میڈیا کے کردار کو اجاگر کیا گیا صحافیوں کو محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے فیملی پلاننگ کے حوالے سے کئے جانے و الے اقدامات سے آگاہ کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن برقرار رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم نے کہا کہ میڈیا کے کلیدی کردار کے بغیر خاندانی منصوبہ بندی کے مثبت پہلوؤں کو عام آدمی تک پہنچانا ممکن نہیں۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری عاصم ہدایت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی فیملی پلاننگ کے حوالے سے گھر گھر آگاہی مہم چلا رہا ہے تیزی سے بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی کوکنٹرول کرنا ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں