حکومت میڈیا اور آزادی اظہار کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتی ہے.وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت نہ صرف میڈیا اور آزادی اظہار کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے بلکہ اس کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ناگزیر آئینی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز میڈیا کا ایک سرکردہ ادارہ ہے اور حکومت ملک میں آزادی صحافت کے فروغ کے لیے اس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
 

ای پیپر دی نیشن