پنجاب کے نامزد گورنر انجینئرمحمدبلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں عوام کو تعلیم اور صحت کی تمام معیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ریڈیو پاکستان کے نمائندے سجاد پرویز کودیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے گورنر کا حلف لینے کے بعد وہ تمام محکموں میں وزیراعلی حمزہ شہباز کی مدد کریں گے اور خیراتی سرگرمیوں کے ذریعے انسانیت کی خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور علاقے کو ترقی کے سفر پر ڈالیں گے جو 2018ء میں پٹری سے اتار دیا گیا تھا۔بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بہاولپور صوبے کی بحالی اور مقامی لوگوں کی خواہشات کے مطابق جنوبی پنجاب کے نئے صوبے کی تشکیل چاہتی ہے.
حکومت عوام کو تعلیم،صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنےکیلئے پر عزم ہے.بلیغ الرحمان
May 29, 2022 | 17:36