مانسہرہ:مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مانسہرہ جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ آج پاکستان کو انتشار اور فتنے سے خطرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے،کہا انقلاب ہیلی کاپٹروں میں بیٹھ کر نہیں آیا کرتے تمہارے بچے لندن کی ٹھنڈی ہواوں میں بیٹھیں اور میری قوم کے بچے لو کے تھپیڑے کھائیں؟انہوں نے کہا آج پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرہ ہے،فتنہ خان سے قوم پوچھتی ہے تم نے قوم کو کیا دیا، کسی ملک کو تمہارے خلاف سازش کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی،مریم نواز کا کہناتھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا،سوائے مہنگائی کے عمران خان نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا،فتنہ خان سے قوم پوچھتی ہے تم نے قوم کو کیا دیا۔ کسی ملک کو تمہارے خلاف سازش کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی ۔انہوں نے کہاکہ نمبر بدل گیا ہے، اس لئے لانگ مارچ ناکام ہونے پر سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے، کیا عدالتوں کا یہ کام رہ گیا کہ جہاں عمران ناکام ہو وہاں وہ مدد کیلئے آئیں،ان کاکہناتھا کہ پہلے یہ منتیں کرکے اداروں کو سیاست میں گھسیٹتا ہے ، پھر انہی اداروں کو گالیاں دیتا ہے آج اس کا دوسرا لانگ مارچ بھی بری طرح ناکام ہو گیا،اب نمبر بدل گیا ہے تو سپریم کورٹ خط لے کر پہنچ گیا،سپریم کورٹ سے ادب سے کہنا چاہتی ہوں اس فتنے سے دور رہیں ۔انہوں نے کہاکہ تیاری نہ ہونے کی بات کرنے والے کی آگ لگانے، پولیس والوں پر گولیاں چلانے کی تیاری پوری تھی ، جن بچوں کو عمران نے گود میں بٹھایا وہ پوچھتے تو ہوں گے کہ اپنے بچوں کو بیرون مک رکھ کر تم نے ہمارے بچوں کو کیوں مروادیا؟