بلوچستان بلدیاتی الیکشن: خواتین پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن میں حالات کشیدہ ہوگئے، جس کے بعد پولیس اور لیویز کے اضافی اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔میونسپل کارپوریشن چمن کے وارڈ نمبر 3 کے مردوں کے پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا ہوا، پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کا عمل معطل ہوگیا ہے۔پولیس کا بتانا تھا کہ امیدواروں کے حامی آپس میں لڑ پڑے ہیں جبکہ اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن