سابق وفاقی وزیر شفقت محمود دودن اسپتال داخل رہیں گے

May 29, 2022 | 22:54

تحریک انصاف پنجاب کے صدراورسابق وفاقی وزیر برائے تعلیم  شفقت محمود کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ان کو  اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔شفقت محمود کو خرابی معدہ اور شدید بخار کی وجہ سے اسپتال داخل ہونا پڑا۔ٹوئٹر پر شفقت محمود نے تمام احباب کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ ان کو دو دن اسپتال داخل رہنا پڑے گا۔

مزیدخبریں