ایٹمی دھماکوں کی سلور جوبلی

May 29, 2023

ایم ڈی طاہر جرال

  محاذ آرائی…ایم ڈی طاہر جرال
mdtahirjarral111@gmail.com 
آج 28 مئی کو مملکت خداداد پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے ہوئے 25 سال مکمل ہو چکے ہیں . 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے چار اٹیمی دھماکوں کے جواب میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو درست کر دیا وہ بھارت جس نے 1974 میں بھی ایٹمی تجربات کیے تب سے پاکستان نے بھی جوہری صلاحیت حاصل کرنے کا آغاز کیا۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس کی داغ بیل ڈالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اس جوہری پروگرام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا صدر جنرل ضیائ￿ نے بھی اس معاملے میں اپنا حصہ ڈالا،پاکستان کو اٹیمی طاقت حاصل کرنے کی کیوں ضرورت پیش آئی وجوہات ڈھکی چھپی نہیں ہیں بھارت نے اپنے قیام سے لیکر ہی جنوبی ایشیا میں طاقت کے زور پر اپنا تسلط قائم کرنے کی کوششیں شروع کر دی تھیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر پر فوج کے ذریعے قبضہ کر لیا گیا 1971 میں بھارت کی سازشوں کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا سانحہ مشرقی پاکستان بھارت کی کار ستانی تھی تاکہ پاکستان کو کمزور کیا جا سکے،1965 کی جنگ میں بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست دی جس کی وجہ سے 1971 میں بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کر کے مشرقی پاکستان کو الگ کرانے میں کامیابی حاصل کی،پھر بھی بھارت کے جب خواب چکنا چور ہونے لگے تو اس نے 1974 میں جوہری تجربہ کر کے پاکستان کو مرغوب کرنے کی کوشش کی تب خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان نے بھی جوہری طاقت حاصل کرنے کا آغاز کیا بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی بار جارحیت کی لیکن پاکستان کی فوج نے اس کے عزائم کو ناکام بنایا 
11 مئی 1998 کو بھارت نے 2 اٹیمی دھماکے کیے پھر 13 مئی بھارت نے مزید 2 اٹیمی دھماکے کر کے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بگاڑ دیا جس کی وجہ سے پاکستان نے خطے بھارت کے جارحانہ عزائم کو روکنے کے لئے ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ کیا۔اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے 28 مئی 1998 کو اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تمام تر عالمی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ضلع چاغی کے دور دراز کے پہاڑوں میں 5 کامیاب اٹیمی دھماکے کر کے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اٹیمی طاقت بنا دیا،اٹیمی دھماکے کرانے میں پاکستان کی صحافت کے بے تاج بادشاہ جناب مجید نظامی مرحوم و مغفور کا بھی اہم کردار تھا انہوں نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو کہا تھا کہ میاں صاحب اٹیمی دھماکے کریں ورنہ قوم آپ کا دھماکہ کردے گی جب بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑوں میں میاں محمد نواز شریف نے بٹن دبا کر اٹیمی دھماکے کیے تو فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی گونج سے پہاڑوں سے ٹکرا گئی یوں پاکستان دنیا کی چھٹی اٹیمی طاقت بن گیا اس دن کو تاریخ کا یادگار ڈے بنانے کے لیے اسے یوم تکبیر سے موسوم کیا گیا 
28 مئی 2023۔یوم تکبیر کے طور پر دلی اور ملی جذبہ سے منایا جائے گا پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و پاکستان یہ دن پورے جوش و جذبے سے مناہے گی کیونکہ قائد محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں اٹیمی طاقت بنا تھا وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف یوم تکبیر پاکستان کی خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے یہ دن بلاشبہ پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا دن ہے اس دن کے بعد بھارت اور اس کی ہمنوائی کرنے والے ممالک کے عزائم کو دھچکا لگا اور وہ عفت مٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف سازشیں اور پروپیگنڈا کرنے کی طرف راغب ہوئے کیونکہ جنگ سے یا ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے تو پاکستان کو شکست دینے کا خواب مٹی میں مل کر رہ گیا،28 مئی 1998 کو اٹیمی دھماکے کرنے کی پاداش میں محمد نواز شریف کو 12 اکتوبر 1999 کو اقتدار سے الگ ہو کر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا جیل بھی کاٹنا پڑی کیونکہ امریکہ کے صدر بل کلنٹن کو انکار کرنے کا خمیازہ تو بھگتنا پڑا تھا۔یہ تاریخی حقیقت ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک اٹیمی ملک بنا یہ دن ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن قرار دیا جا سکتا ھے اس دن کو یوم تکبیر سے موسوم کرنے کا فیصلہ نہایت مستحسن اور خوش آئند قرار دیا جا سکتا ھے کہ ہم نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو آسودہ خاک کر دیا اس کے تکبر کو تکبیر سے مات دی اس کے اٹیمی طاقت کے غرور کو چاغی کے پہاڑوں کی دھول میں اڑا دیا بھارت کی گز بھر کی لمبی زبان کو اس کی گدی میں لگام لگا دی کیونکہ پاکستان کے نہ تو جارحانہ عزائم ہیں اور نہ توسیع پسندانہ سوچ ہے پاکستان نے تو دفاعی اعتبار سے اٹیمی صلاحیت حاصل کی۔ہمارے اٹیمی طاقت بننے سے دنیا کے چند بڑے بڑے ممالک کو پیٹ میں مروڑ بھی پڑے بدہضمی بھی ہوئی ان کی ناک بھی ٹیڑھی ہوئی انہوں نے پاکستان کو سبق سکھانے کی باتیں بھی کیں،پھر انہوں نے دور کی کوڑیاں ملا کر پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کی ٹھان لی شاید آج کے ملکی حالات کے پیچھے بھی بھارت اور اس کے ہمنوائی کرنے والوں کا ہاتھ ہو سکتا ھے 
ابھی 25 مئی کو یوم تکریم شہدایپاکستان جس ملی اور دلی جوش و جذبے سے منایا گیا ہے یہ بھی دشمن کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں پاکستان کے عوام شہدا پاکستان کی تکریم و تعظیم میں کمی نہیں آنے دیں گے اور اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے  28 مئی کا دن ملکی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے اس دن کو ایک بار پھر پاکستان کے عوام دنیا بھر کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کے دفاع کے لئے پاکستان کی فوج کی پشت بانی کرنے کے لیے پاکستان کے 24 کروڑ عوام سیسہ پلائی کی دیوار بن کر وطن عزیز کی طرف ہر پڑنے والی نظر پھوڑ دیں گے اور اٹھنے والے ہاتھ اور قدم توڑ دیں گے اور ان شا اللہ پاکستان کی سالمیت استحکام ترقی وخوشحالی کے لیے ہم آپس کی ناچاکیاں بھی مٹا کر بھلا کر آگے بڑھیں گے آہیں آج کیبڑے دن یعنی یوم تکبیر پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالی کی ذات اپنے فضل و کرم سے انہیں آزادی کی نعمت سے مالا مال کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں حق خودارادیت ملے،ہم یوم تکبیر کے موقع پر اپنے اٹیمی سائنسدانوں کو انرجی کمیشن کے کارکنان کواپنے اسلاف کو شہداے￿ پاکستان کو غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ جدوجہد کی وجہ سے پاکستان اٹیمی طاقت بنا۔پاکستان زندہ باد

مزیدخبریں