کٹ ورک اور بلاک پرنٹنگ ایک بار پھرسے مقبول

May 29, 2023

 عنبرین فاطمہ 
کھلی ،سیدھی کرتیاں ، فلئیرڈ فراک ، انگرکھا فراک اور پیسٹل رنگ پسند کئے جا رہے ہیں
لڑکیاں اپنے ملبوسات کو سجانے کیلئے جوڑوں پر بیل ،بٹنز اور ٹاسلز لگوا رہی ہیں
پھولوں کے پرنٹس پر مشتمل قمیضیں، پلین شلواریں اور جالی کا دوپٹہ لیا جا رہا ہے 
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیشن مسلسل تبدیل ہوتا رہتا ہے ، ہر سال ہر موسم میں تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ فیشن خود کو دہراتا تو رہتا ہے لیکن خواتین کی دلچپسی بتاتی ہے کہ فیشن کیا ہے اور کونسے جدید رجحانات مقبول ہیں۔ فیشن کی سمت کیا ہے اسکا تعین گزشتہ تین دہائیوں سے ہمارے ہاں فیشن ڈیزائنر کررہے ہیں لیکن جب سے انٹرنیٹ کی دنیا آئی ہے ہر کوئی اپنے حساب سے اپنی شخصیت اور دلچپسی کے مطابق فیشن کر رہا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔ کورونا کے بعد بہت ساری چیزیں بد ل گئیں۔ یہی وہ وقت تھا جب باقاعدہ فیشن میں تبدیلی آئی اس کے انداز بدلے لوگوں نے اپنی استعداد کے مطابق فیشن کرنا شروع کر دیا۔ بات کریں ہم 2023کے فیشن کی تو اس سال لمبی کے ساتھ چھوٹی قمیضیں، انگرکھا فراکس ، فلئیرڈ فراک ، کھلے پائنچے کے ٹرا?ز ، کھلی کرتیاں ، سیدھی کرتیاں بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ آج کل کٹ ورک ، بلاک پرنٹنگ اور مشینی کڑھائی کا کام بہت زیاد ہ مقبول ہے۔ چکن کاری اوربلاک پرنٹنگ دونوں فیشن ڈیزائنرز کی بھی اولین چوائس ہیں۔ اگر ہم یہ کہیں کہ چکن کاری اور بلاک پرنٹ کاجادوسرچڑھ کر بول رہا ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس سال کا فیشن پیسٹل رنگوں کے لان اور کاٹن کے لباس سے عبارت ہے۔لڑکیاں اپنے ملبوسات کو سجانے کیلئے اس پر بیل ،بٹنز اور ٹاسلز لگوا رہی ہیں۔اس کے علاوہ بھی ہم دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ پھولوں کے پرنٹس بھی بہت مقبول ہیں، پھولوں کے پرنٹس کی قمیضیں اور ا ن کے ساتھ پلین شلواریں استعمال کی جا رہی ہیں ساتھ میں جالی کا دوپٹہ لیا جا رہا ہے۔ پھولوں کے پرنٹس ہر دور میں مقبول رہے ہیں، پاکستانی فیشن ماہرین کے مطابق، پھولوں اور پیٹرن والی شرٹس کو جینز اور ڈینم کے ٹکڑوں کا امتزاج کرتے ہوئے 2023 میں بھی مقبول ترین پہناوے کا درجہ حاصل رہے گا۔اسی طرح پرنٹڈ شلوار قمیض 2023 میں بھی ایک عام رجحان رہے گا۔ اگر دکانداروں سے بات کریں تو وہ بتاتے ہیں کہ اس وقت مشین ورک ، ہینڈ ورک جس میں سلمی ، دبکہ ، سیکیونس اور نغوں کا استعمال بہت مقبول ہے۔ جن کپڑوں پر آج کل کام کیا جا رہا ہے ان میں لان پر ، شفون ، کاٹن ، نیٹ ، کاٹن نیٹ ، را? سلک ، سٹل سلک و دیگر قابل زکر ہیں۔ میڈیم کڑھائی پسند کی جا رہی ہے۔ مشینی کڑھائی آرگنزا ، کاٹن نیٹ ، کورین را? سلک ، انڈین را? سلک ، شفون اور پاکستانی را? سلک پر کی جا رہی ہے۔معروف فیشن ڈیزائنر بی جی کہتی ہیں کہ بلاک پرنٹنگ کا ایک وقت میں بہت فیشن تھا لیکن یہ فیشن درمیان میں کہین دھندلا سا گیا لیکن میں دیکھ رہی ہوں کہ اس سال بلاک پرنٹنگ کا فی فیشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ گرمی کا موسم ہے ایسے میں ہلکے رنگ پسند کئے جا رہے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ ہلکے اور گہرے رنگوں کے امتزاج سے لان کے جوڑے تیار کئے جا رہے ہیں ،فیشن ڈیزائنرز اور برینڈز جتنی کلیکشن متعارف کروا رہے ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر ہلکے اور گہرے رنگ کا امتزاج ہے تو پھر ساری کلیکشن اسی پر مبنی ہو گی اس کے جوڑوں پر مشینی کڑھائی ہو گی ، ستارے لگے ہوں گے۔ اسی طرح سے اگر ایک کلر کی کلیکشن ہے تو پھر اس کے رنگ ہلکے اور آنکھوں کو گرمی کے موسم میںٹھنڈک دینے والے ہوتے ہیں۔ ویسے اس موسم میں ہلکا نیلا ، فیروزی ،کچا پیلا بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ بی جی نے کہا کہ اب تو وہ وقت ہی نہیں رہا کہ تھری پیس سوٹ نہ لیا تو بات نہیں بنے گی بلکہ اب تو کرتیاں اور قمیضیں الگ مل جاتی ہیں، ان کے ساتھ ٹرا?ز یا شلواریں الگ سے میچ کر لی جاتی ہیںاور جالی کا دوپٹہ لیکر جوڑا تیار کر لیا جاتا ہے لہذا اب ایک لحاظ سے آسانیاں بھی ہیں اگر آپ کے پاس کم پیسے ہیں ڈیزائنر جوڑا نہیں بھی لے سکتے تو مارکیٹ میں سستے داموں دسیتاب شرٹس اور ٹرا?زرز لیکر اپنا شوق پوراکیا جا سکتا ہے۔ بی جی نے کہا کہ پھولوں والی قمیضوں کے ساتھ پلین شلواریں ، اور پلین دوپٹے ، اور پلین قمیضوں کے ساتھ پرنٹڈ شلواریں اور دوپٹے بھی بہت زیادہ پسند کئے جارہے ہیں۔ بی جی نے کہا کہ مشینی کڑھائی خود سے بھی پلین قمیضوں پر اپنی مرضی کے مطابق کروائی جا رہی ہے۔ بلاک پرنٹنگ سے بھی جوڑوں کی خوبصورت میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کٹ ورک کا کام سدا بہار ہے اس کام پر مشتمل جوڑا شخصیت میںاٹھان کا باعث بنتا ہے کیونکہ کٹ ورک نہایت ہی نفیس کام ہے۔ بی جی نے مزید کہا کہ اب وہ وقت نہیں رہا کہ ڈیزائنر وئیر کسی کی پہنچ میں نہیں ، اب تو فیشن ڈیزائنرز نے بھی ہر طبقے کے لئے ہر موسم میں کلیشنز متعارف کروانی شروع کر دی ہوئی ہین جس کی وجہ سے خواتین کی تسلی بھی ہوجاتی ہے کہ انہوں نے ڈیزائنر جوڑا پہنا ہوا ہے۔ بی نے مزید یہ بھی کہا کہ بڑے پھولوں پر مشتمل لان کے فراکس کو پلین دوپٹوں کے ساتھ پہنا جا رہا ہے۔ بی جی نے کہا کہ فیشن مہنگا جوڑا جوتے پرس لینے کو نہیں کہتے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے ، فیشن وہ ہے جو آپ کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دے ، بعض اوقات ہم جو فیشن چل رہا ہوتا ہے اس کے مطابق چلتے ہیںلیکن یہ نہیں دیکھتے کہ ہماری شخصیت کو یہ فیشن سوٹ بھی کررہا ہے کہ نہیں۔ بی جی نے کہا کہ اگر بجٹ بہت ہی کم ہو تو ایک پلین سوٹ لیکر کر اس پرلیسیز اور ٹسلز لگا کر جالی کے دوپٹے کے ساتھ زیب تن کریں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے فیشن ڈیزائنرز بہت اچھا کام کررہے ہیں ، برینڈز بھی بہت اچھی موسمی کلیکشنز متعارف کروارہے ہیں۔ اب تو خالی ڈیزائنر شرٹ ایک ہزار روپے میں بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہ ایک اچھا اور اپنی مرضی کے مطابق جوڑا پہن تو لیا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ اگر میک اپ اچھا نہ کیا ہو جیولری مناسب نہ پہنی ہو تو اچھا تاثر نہیں جاتا، خالی آپ نے اگر لان کا ہی جوڑا پہنا ہو تو ہلکے پھلکے ائیر رنگز، انگوٹھی اور ہلکی سی چین پہنی ہو تو دیکھنے والوں کو اچھا تاثر ملتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ گرمی کے موسم میں بیس کا استعمال بہت زیادہ نہ کریں ہلکی سی نہ ہونے کے برابر بیس لگائیں۔ بی جی نے کہا کہ ہم نے ہر دور کا فیشن دیکھا ہے ہر دور کے فیشن کی اپنی ایک الگ خاصیت رہی ہے۔

مزیدخبریں