لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ میں جاری34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی نے میڈلز کی ٹرپل اور واپڈا نے ڈبل سنچری مکمل کر لی۔آرمی کے عزیر ریحان نے400میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیت لیا،آرمی کے وقاص اکبر 800 میٹر کی دوڑ کے فاتح رہے۔شاٹ پٹ تھرو مینز میں آرمی کے جمشید ،400میٹرز ہرڈلز میں عبدالرزاق، لانگ جمپ میں افضل کامیاب رہے، خواتین کی تیز رفتار اتھلیٹ کا اعزاز پانے والی واپڈا کی عیشا عمران نے200 میٹرز ہرڈلز میں بھی دوسرا سونے کا تمغہ جیت لیا، 100میٹر ہرڈلز میں واپڈا کی غزالہ رمضان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرمی کی رابیلا فاروق نے1500 میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیتا،ایچ ای سی کی امتل لانگ جمپ میں فاتح رہیں، ہائی جمپ میں واپڈا کی رباب انصاری، 800میٹرز میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے گولڈ میڈل جیتا،ایچ ای سی کی عظمی خواتین کے ہیمر تھرو ایونٹ کی چیمپئن قرار پائیں، سوئمنگ مقابلوں کے دوسرے دن آرمی نے مجموعی طور پر 12 گولڈ ،10 سلور اور 6برانز میڈل جیت لیے۔ آرمی اور واپڈا آرچری کے مینز اور ویمن ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔