لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے ایلیٹ پہلوانوں کے احتجاج کا معاملہ کشیدہ ہو گیا۔ احتجاج کرنے والے ریسلرز وینیش پھوگت، سکشی ملک اور بجرنگ پونیا کو پولیس نے حراست میں لے لیا، ریسلرز نے سکیورٹی حصار کی خلاف روزی کرتے ہوئے نیو پارلیمنٹ بلڈنگ کی طرف جانے کی کوشش کی تھی۔احتجاج کرنے والے ریسلرز اور پولیس اہلکاروں نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیئے، احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھیوں کو بھی زبردستی بس میں ڈالا گیا جبکہ ریسلر سکشی ملک کو پولیس اہلکاروں نے گھسیٹا۔خیال رہے کہ بھارتی پہلوان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔
بھارتی پولیس نے احتجاج کرنیوالے ریسلرز کو گرفتار کرلیا
May 29, 2023