کرپشن الزامات: سابق ڈی جی حج کیخلاف انکوائری شروع کر دی‘ وزیر مذہبی امور 

May 29, 2023

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سابق ڈائریکٹر جنرل حج ساجد منظوراسدی کےخلاف کرپشن الزامات میں انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کا کہنا ہے سابق ڈی جی حج ساجد منظوراسدی کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساجد منظور اسدی کے خلاف کچھ شواہد بھی ملے ہیں، ان پر ادویات اور خوراک کے ٹھیکوں میں کرپشن الزام ہے۔ وفاقی وزیرطلحہ محمود کا کہنا ہے حج جیسے فریضہ کے دوران کسی قسم کی کرپشن یا کوتاہی ناقابل برداشت ہے، انکوائری میں کرپشن ثابت ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردوں گا۔طلحہ محمود نے مزید کہا فریضہ حج کے بعد حج سے متعلق آڈٹ کراو¿ں گا، کوئی بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو معافی نہیں ملے گی۔ان کا کہنا تھا معاونین حج نے حجاج کرام کی خدمت میں کوتاہی کی تو انہیں واپس بلا لیا جائے گا۔

مزیدخبریں