حیدرآباد (این این آئی) انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر حیدرآباد میں مکی شاہ روڈ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد تاج ملوک عرف خالد عرف حافظ پٹھان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر راڈ اور ہینڈ گرنیڈ پن برآمد کر لی۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2012ءمیں ڈوگر، کرزئی میں ایف سی اور 2013ءمیں آرمی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رہا ہے۔
دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائی، حیدر آباد سے کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار
May 29, 2023