پنجاب،خیبر پی کے ، مظفر آباد،گلگت میں زلزلہ،شدت 6ریکارڈ


لاہور، اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ،خبر نگار)پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلہ صبح 10 بج کر 50 منٹ پر آیا جس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے صوبہ پنجاب میںلاہور، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، چکوال میں، صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ، دیر کے علاوہ مظفر آباد،گلگت، سکردو ،اسلام آبادمیں بھی محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی 223.8 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ اس کی شدت 5.2 تھی۔زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر نکل آئے۔بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ’زلزلے کے ہلکے جھٹکے‘ محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور ہریانہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر اور پونچھ میں بھی محسوس کیے گئے۔شدت 4.9تھی
 زلزلہ

ای پیپر دی نیشن