لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک شاہدرہ ٹاﺅ ن کے زیر اہتمام وفائے پاکستان ریلی میلاد چوک تا سنگیت شادی ہال تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنماﺅ ںمحمد شریف الدین قذافی، علامہ غلام قادر نقشبندی، ملک احسان قادری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف اٹھنے والے ہاتھ توڑ دینگے۔دہشتگردی کے خاتمے اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں،پاک فوج کی ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ملک دشمن سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ ملک اور اداروں کے مخالف ہر سازش کو ملک کے عوام شعور صبر اور امن کی پالیسی سے ناکام بنادینگے۔ دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کیلئے بھی اہلسنت کی بے مثال کاوشوں کو نہیں بھلایا جاسکتا۔ آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت کو بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر میاں عامرقادری،شکیل قادری، عمیر قادری، رفاقت قادری، اظہر قادری، اعجاز قادری، شہزاد قادری، فیصل قادری ناصر قادری، یوسی صدور محمد عدنان، میاں سفیان، رشید، محمد محسن، اعظم قادری میڈیا انچارج حافظ فیض قادری سمیت دیگر نے شرکت کی۔