بغیر لائسنس ڈرائیونگ‘ ایک لاکھ  31 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو جرمانہ


لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رواں سال بغیر ڈرائیورنگ لائسنس گاڑی موٹر سائیکل چلانے والے ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو جرمانہ کیا ہے۔ رنر پرمٹ رکھنے والے اڑھائی لاکھ ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ، ایجوکیٹ کیا گیا۔زائد المعیاد لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے پر 22 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی۔ایل ٹی وی لائسنس پر پبلک سروس وہیکلز چلانے پر 7 ہزار 412 سے زائد ڈرائیورز کےخلاف بھی کارروائی کی گئی جبکہ ایل ٹی وی لائسنس پر ہیوی وہیکل، ٹرالر چلانے پر بھی 4 ہزار 976 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق رواں سال پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں۔بغیر لائسنس ڈرائیونگ کےخلاف کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا۔بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...