فیرو ز والہ : ڈکیتی واردات کی اطلاع تھانے آکر کروورنہ حوالات بند کردینگے ‘پولیس 

May 29, 2023


فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈاکو دو پراپرٹی ڈیلروںسے لاکھوں روپے رقم اور 6 موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو لاہور شرقپور روڈ پر واقع پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر میں داخل ہوکر قیصر شہزاد اور ناصر رضا کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چار لاکھ50 ہزار کی رقم اور چھ موبائل چھین کر لے گئے ۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ رانا ٹاو¿ن کی ڈاکووں نے ہوٹل میں داخل ہوکر مالک نا ف علی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 26ہزار روپے رقم ،طلائی انگوٹھی اور موبائل چھین لیا۔ متاثرہ شہری نے ون فائیو پر کال کی تو پولیس چوکی رانا ٹاو¿ن کے اہلکار موقع پر پہنچے تو پولیس اہلکار نے اسے کہا کہ کال کیوں کی ہے تم تھانے آ کر اطلاع کیا کریں۔ آئندہ ایسی حرکت کی تو آپ کو تھانے کی حوالات میں بند کردوں گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی شہری کےساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کا ابھی تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ جی ٹی روڈ پر ڈاکووں نے طاہر اور اس کے ساتھی سے ڈیڑھ لاکھ روپے رقم اور تین موبائل چھین کر لے گئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوو¿ں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پرگولی مار کر نوجوان ارشد کو زخمی کردیااور فرار ہو گئے۔ لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ڈاکو نوجوان سے موٹرسائیکل نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں