لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطے میں امن و سلامتی کا ضامن ہے۔ہم جوہری پروگرام سے منسلک تمام سائنسدانوں اور اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں اسلم گل نے کہا کہ قائدعوام نے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھ کے ملکی سا لمیت کو محفوظ بنایا۔ بھٹو شہید نے ایٹمی پروگرام کی خاطر پھانسی کا پھندا قبول کر لیا۔ قائد عوام نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھالیں گے، لیکن پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر دم لیں گے۔ بی بی رانی نے جوہری پروگرام آگے بڑھایا اور ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔ شہیدبینظیر بھٹو نے ایٹمی دھماکوں پر اپوزیشن میں ہونے کے باوجود نواز حکومت کی مکمل حمایت کی۔جوہری پروگرام پر پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہید قائدین کے ویژن پر گامزن ہے۔