فیروزوالہ(نامہ نگار) ٹھٹہ موہاڑی(رکھ با¶لی) کے قریب قتل ہونے والے نامعلوم نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ۔قاتل مقتول کا بھائی اور اس کے دوست نکلے۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے نوجوان کے قتل کے قاتلوں کا سراغ لگانے کےلئے ایس پی انوسٹی گیشن رانا غلام عباس کو ہدایت کی جنہوں نے انوےسٹی گےشن انسپکٹرمریدکے اعجاز خان اور ایس ایچ او سٹی مریدکے ولی حسن پاشا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے مقتول کے موبائل ڈیٹا سے مقتول کی شناخت عمر فاروق ولد محمد بوٹا کے نام سے جو کالاشاکاکو کی آبادی خدا کی بستی کا رہنے والا تھا اجنبی نوجوان کی نعش ملی۔ مقتول کوملزمان نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دےا تھا۔ جائے وقوعہ سے مقتول کی موٹرسائیکل اور موبائل بھی غائب پائے گئے تھے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد انوسٹی گیشن انچارج انسپکٹراعجازخان نے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل فون کے ڈیٹا سے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مقتول عمرفاروق کے بھائی علی شیر اوراسکے دوست علی رضاکوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم علی شیرنے سگے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔پولیس کے ملزم علی شیر کو شبہ تھا کہ مقتول نے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں جس نے دوست علی رضا کو 30 ہزار روپے دے کر اسے قتل کرایا۔ وقوعہ کے وقت دونوں ملزمان اکٹھے تھے بعد میں ملزم نے مقتول کا موبائل اپنے قبضہ میں لے رکھا تھا اور قتل کی واردات کے بارے میں گھر والوں کو لاعلم رکھا۔ مقتول کی چھینی گئی مسروقہ موٹرسائیکل موبائل اورآلہ قتل برآمدکرلیاہے۔ مقتول کالا شاہ کاکو نجی کالج میں ٹیکنیکل کورس کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ۔
فیروز والہ : نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ‘قاتل بھائی ‘دوست نکلا ‘دونوں گرفتار
May 29, 2023