لاہور (کامرس رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور تاجر برادری کے سپہ سالار و صدر شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو حاجی محمد اقبال نے کہاکہ 28 مئی یوم تکبیر قائد میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ قوم آج محفوظ اور پر امن پاکستان میں سانس لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی تہہ دل سے مشکور و ممنون ہے ۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پاکستان کو دینا میں مضبوط معاشی دفاعی قوت کی حامل مملکت بنائیں گے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ شامی پارک مارکیٹ رانا غلام رسول، گروپ لیڈر پیر ذوالفقار جنیدی، جنرل سیکرٹری ملک رفاقت،وائس چیئرمین عثمان سنی، سینئر وائس چیئرمین میاں اظہر سعید، سینئر نائب صدر چوہدری محبوب چاند اور نائب صدر میاں امانت نے بھی خطاب کیا۔