گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پولےس نے 9ملزمان کو حراست مےں لےکر انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بر آمد کر لےا ، تفصےلات کے مطابق قائمقام سٹی پولیس آفیسرحسن افضل کی ہدایات کے پیش نظر ماڈل ٹاﺅن پولےس نے دوران گشت و ناکہ بندی ناجائز اسلحہ رکھنے والے9 ملزمان کو حراست مےں لےکر انکے قبضہ سے نو پسٹل،ایک رائفل اور سینکڑوں زندہ روند برآمد کرلیے، گرفتار کیے گئے ملزمان میں احمد،سفیان حسنین و دیگران شامل ہیں۔