حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ نے سبزی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل اور ان کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مہنگے داموں سبزیاں اور پھل فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو 30ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی مارکیٹ کمیٹی کی نگرانی میں مقرر کرد ہ وقت پر ایک ہی جگہ منعقد ہو گی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ نے سبزی منڈی کا دورہ،نیلامی کاجائزہ لیا
May 29, 2023