موڑ کھنڈا (نامہ نگار) معروف روحانی بزرگ حضرت خواجہ خواج بخش تارک اویسیؒ کے سالانہ عرس و میلہ کی دو روزہ تقریبات کا آغاز آج 29 مئی کو ہو گا۔ بعد نماز ظہر مفتی میاں تنویر احمد کوٹلوی اور مولانا خان محمد قادری خطاب کرینگے۔ بعد نماز مغرب ختم پاک کی تقریب ہو گی جس میں محفل سماع بھی ہو گی۔ جس کے بعد سجادہ نشین خواجہ نور الزمان اویسی المعروف چن پیر اجتماعی دعا کرائیں گے۔