مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا ‘ صوبائی چیئر مین کا ننکانہ صاحب کا دورہ 


ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ایپکا پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری فخرالرحمان اظہر نے صوبائی چیئرمین پنجاب میاں سرور معراج اور محسن نقوی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا تنظیمی دورہ کیا۔ ننکانہ صاحب پہنچنے پر صوبائی سینئر نائب صدر پنجاب سید عقیل عباس شاہ‘ ضلعی صدر آصف مسعود بھٹی‘ صدر کلاس فور محمد رمضان ‘ محمد اسلم‘ گلریز احمد‘ جعفر علی‘ محمد بوٹا‘ شمس علی اور دیگر عہدیدران و ممبران نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ مرکزی اور صوبائی عہدیدروں نے ضلعی عہدیدروں سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر گفتگو کی اس موقع پر ضلعی تنظیم کو ہدایت کی گئی۔
 کہ تنخواہوں میں اضافے سمیت تمام مطالبات کی منظوری کےلئے ہر جمعرات کو قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی‘ مرکزی اور صوبائی عہدیدروں نے گوردوارہ جنم استھان کا بھی دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...