شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر ،پی ٹی آئی کے رہنماو امیدوار پی پی140 چوہدری شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا کہ عمران خان عوام کی دعا¶ں اوروفا¶ں کامحوربنے ہوئے ہیں، پاکستان کا ہر محب وطن شہری اپنے محبوب قائد عمران خان کی عفت وعافیت اور درازی عمر کیلئے دعا گو ہے شریف خاندان کالندن پلان بیک فائرکرگیا، امید ہے مستقبل میں حکومت کوئی ماورائے آئین وقانون اقدام نہیں کرے گی، وفاقی حکومت کو سیاسی انتقام کاباب بندکرنا ہوگا،میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین پاکستان کی روشنی میں پاکستان کو درپیش مسائل کا آئینی راستہ نکال رہی ہے اور آئین کے مطابق انتخابات مقررہ وقت پر ہونا لازم ہے ۔
وفاقی حکومت کو سیاسی انتقام کاباب بندکرنا ہوگا: شکیل عطا اللہ
May 29, 2023