شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائدہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں خالد محمود کی زیر صدارت یوم تکبیر کی تقریب سیٹھ افتخار احمد رحمانی کے ڈیرہ واقع بھکھی روڈ پر منعقد کی گئی جس میں میاں تیمور خالد، چوہدری احسان مجید گجر، رائے محمد خان کھرل، سردار محمد ریاض ڈوگر، حاجی محمد ز بیر، سید اعظم حسین شاہ، سیٹھ ناصر محمود، رانا سعید، صغیر احمد بھٹہ، رانا امجد علی گاد ی، مٹھو شاہ، سرفراز خان، سیٹھ اصغر، محمد عمران، تنویر احمد ، شیخ ناصر محمود، رانا جمیل گادی ودیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں خالد محمود نے کہا کہ ہماری محبت اور عقیدت پاک فوج کے ساتھ ہے اور رہے گی۔