افریقی ، دیگر ممالک میں شہید پاکستانی افسروں، نوجوانوں کو تمغوں سے نوازا گیا:حافظ ادریس 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے ادارہ معارف اسلامی میں آنے والے تحقیقی سکالر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف افریقی اور دیگر ممالک میں یو این او کے تحت اس فوج میں خدمات سر انجام دینے والے شہید پاکستانی افسران اور نوجوانوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے۔پاک فوج کے ان بہادر سپوتوں نے مختلف علاقوں میں انسانیت کی حفاظت اور پر امن شہریوں کو مسلحہ دہشت گردوں کے حملوں سے بچانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔یہ پاکستان اور پاک فوج کیلئے ایک اعزاز ہے۔

ای پیپر دی نیشن