ملک و قوم کواسلامی نظریاتی یوم تکبیر کی اشد ضرورت ہے: ضیاءالدین انصاری


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کواسلامی نظریاتی یوم تکبیر کی اشد ضرورت ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ملک مختلف بحرانوں اور عوام معاشی بدحالی کاشکار ہے۔نااہل حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ملک و قوم کو آئینی، سیاسی، معاشی اور سماجی بحران سے دوچار کردیا ہے۔ اٹیمی اسلامی ریاست پاکستان کا بچہ بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کامقروض جبکہ حکمرانوں کے بچے بیرون ممالک جائیدوں کے مالک ہے۔ ملک میں کاروبار زندگی تباہ، عوام معاشی بد حال اور حکمرانوں طبقہ اقتدار کی حوس میں ایک دوسرے کے دستہ گربیاں ہیں۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان اقتدار کی جنگ کا خمیازہ بچاری عوام مہنگائی بے روزگاری اور مختلف بحرانوں کی صورت میں بھگت رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن