لاہور(نیوز رپورٹر )سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارلحق نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے۔ آج سے 25 برس پہلے پاکستان دنیا کی ذمہ دار جوہری قوت کے طورپر سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا۔ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔