لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے جامع ا¿بی ہریرہ کریم بلک اقبال ٹاو¿ن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بے راہ روی کا سیلاب ہے۔علماءکرام بندباندھیں۔ دین سے دوری نے خرافات کے رستے کھول رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انفرادی اوراجتماعی رویوں میں تبدیل لاکرہی اصلاح کا ڈول ڈالاجاسکتا ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ مالک حقیقی کی طرف جتنی جلدی ممکن ہو رجوع کرلیا جائے اوراطاعت رسول کریم کومضبوطی سے تھام لیا جائے کیونکہ صرف اورصرف اطاعت مصطفی ہی توحید کا صحیح راستہ دکھاتی ہے۔تخلیق انسانیت سے شروع ہونے والے پیغام توحیدکی سیدنا رسول کریم نے تکمیل فرمادی۔ امت پرلازم ہے کہ سیرت مصطفی کے مطابق زندگیوں کوڈھالنے کی کوشش کرے۔دنیاوآخرت کی بھلائی صرف اسی میں ہے۔
معاشرے میں بے راہ روی کا سیلاب ،علماءکرام بندباندھیں:میاں جمیل
May 29, 2023