لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم تکبیر پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میںکہاہے کہ پاکستان دنیا اور باالخصوص اسلامی دنیا میں ایٹمی پاور کے طور پر ابھرا ،یہ ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔پاکستان کے ایٹمی پاور بننے کے بعد ارض وطن کو بین الاقوامی مقام و حیثیت حاصل ہوئی جسے برقرار رکھنے کےلئے ہر لحاظ سے داخلی استحکام انتہائی ضروری ہے۔انہوںنے 1948ءکے اعلان کردہ29 مئی امن پسندو ں کے عالمی دن (ورلڈ پیس کیپر ڈے) پر کہاکہ دنیا میں امن تب قائم ہوگا جب طاقت کا توازن درست ہو، اس کےلئے بھی ضروری ہے کہ پاکستان کو توانا اور مستحکم رکھا جائے۔ انہوںنے اقوام متحدہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ ایام کے اختصاص کیساتھ جنگی و متنازعہ علاقوں میں انسانی حقوق، امن و آگہی اور آزادی اظہار کےلئے خدمات انجام دینے والوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں اور اسکے ساتھ ساتھ کشمیر و فلسطین سمیت جن خطوں میں آج بھی بدامنی اور انارکی کی صورتحال ہے ان تصفیوں کے حل کےلئے معذرت خواہانہ کی بجائے قائدانہ اور جراتمندانہ کردار بھی ادا کرے۔
پاکستان کا ایٹمی پاور کے طور پر ابھرنا ،غیر معمولی کارنامہ ہے:ساجد نقوی
May 29, 2023