ورلڈپاسبان ختم نبوت کاایٹمی سالگرہ پریوم تکبیر،پاک فوج زندہ بادمظاہر ہ

May 29, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ورکرز نے 28مئی مملکت خداداد پاکستان کی ایٹمی سالگرہ پرعلامہ اقبال روڈچوک میں ایک بھرپور یوم تکبیراورپاک فوج زندہ بادمظاہر ہ کیاجس سے خطاب کرتے ہوئے قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتازاعوان،پیر سیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ،مفتی غلام حسین نعیمی،مولانارجیع اللہ،قاری محمدحنیف حقانی،علامہ وقارالحسنین نقوی،حافظ یعقوب شاہ ودیگرنے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی 25ویں ایٹمی سالگرہ پرپوری قوم کوبھرپورمبارکباددی اورکہاکہ 28مئی 1998ءوہ تاریخی دن ہے کہ جس دن مکاروازلی دشمن کودندان شکن جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارت کے 5ایٹمی دھماکوں کے مقابلہ میں 6ایٹمی دھماکے کرکے دنیاکی ساتویں اورمسلم ممالک کی پہلی ایٹمی قوت بننے کااعزازحاصل کیا۔ اس پراللہ تعالیٰ کے حضورجتنابھی سجدہ شکربجالایاجائے کم ہے۔ مقررین نے اپنی بہادر وغیور افواج پاکستان کوبھرپورخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ پاک فوج دنیاکی چوتھی بڑی فوج وعسکری قوت ہے جو دشمن قوتوں کوایک آنکھ نہیں بھاتی 9مئی کے المناک دہشتگردانہ واقعات انہیں ملک دشمنوں کے آلہ کاروں نے کیے جوکام ہماراازلی دشمن بھارت پون صدی میں نہ کرسکا وہ کام پی ٹی آئی جتھوں نے کردکھایا ان قومی مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچاناپوری قوم کی آوازاورمطالبہ ہے۔ 

مزیدخبریں