عراق : دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، داعش کے 25 ٹھکانے تباہ

بغداد(آئی ین پی ) عراق میں مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے ملکی افواج کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے دوران دہشت گرد عناصر کے 25 ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انہیں تباہ کر دیا۔  غیر ملکی میڈیا  کے مطابق  عراق کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے کہا ہے کہ طوزخورماتو، کرکوک اور دیالی میں انسداد دہشت گردی کے وسیع آپریشن کے دوران دہشتگرد گروہ داعش کے کم از کم 25 اڈوں کی نشاندہی کرکے انہیں تباہ کردیا گیا ہے۔ عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ آپریشن کے دوران متعدد دستی بم، مارٹر اور دیگر ہتھیار ضبط کر لئے گئے۔ انسداد دہشت گردی کی اس کارروائی میں فوج، عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی اور وزارت داخلہ کی فورسز نے ملٹری انٹیلی جنس محکموں کی حمایت اور عراقی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور دیگر فیلڈ کمانڈروں کی موجودگی میں حصہ لیا ۔ ہفتے کے روز عراقی فوجی حکام نے داعش کے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے ملک کے تین صوبوں میں "سوارڈز آف رائٹ" آپریشن کے پانچویں مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...