جدہ (اے پی پی)سعودی عرب اورعراق کے درمیان شاہراہ حج پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔سعودی اخبار کے مطابق عراق کی وزارت ہاسنگ اور پبلک ورکس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئی شاہراہ پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس کی تعمیر سے نجف سے سعودی عرب کا سفرانتہائی مختصر ہو جائے گا۔ عراقی ہاسنگ اورپبلک ورکس کی رپورٹ کے مطابق نئی تعمیر کی جانے والی شاہراہ کے متعدد مراحل ہیں۔ پہلے مرحلے کا 70 فیصد کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔دوسرے مرحلے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پر 35 فیصد کام کر لیا گیا جن میں 60 پلوں کی تعمیر شامل ہے۔ واضح رہے 2017 میں سعودی وعراقی کونسل قائم کی گئی تھی جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور دوطرفہ سیاحتی، ثقافتی، تجارتی اور ابلاغ عامہ کے تبادلے کا فروغ تھا۔
سعودی عرب اورعراق کے درمیان شاہراہ حج پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری
May 29, 2023