استور: حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی میتیں آبائی علاقے کو روانہ

اسلور (اے پی پی) ضلع  استور کا بالائی علاقہ شونٹر پاس میں  پیش آنے والا اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی میتیں لواحقین کے اصرار اور خواہش پر ان کے آبائی علاقے کو روانہ کردی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کی تین گاڑیوں میں روانہ کردی گئیں ہیں جبکہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 15 افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور میں زیر علاج ہیں جہاں پر ان کا بہترین علاج معالجہ جاری ہے۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس، ایس پی استور محمد شرین، میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال استور ڈاکٹرنواب خان سمیت پاک فوج کے نمائندے نے میتوں کو استور سے روات بھیجنے کے انتظامات کیے اور اپنی نگرانی میں میتوں کو رخصت کیا۔

ای پیپر دی نیشن